بین الاقوامیتازہ ترین

مئیر پارلر آف رغبی میں کونسلر رمیش سری واستواکے زیر سرپرستی دی امیگرنٹ بیسٹ سیلر کتاب کے حوالہ سے ایک خصوسی نشست کا انعقاد

unnamed (1)رغبی ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) مئیر پارلر آف رغبی میں دی امیگرنٹ بیسٹ سیلر کتاب کے حوالہ سے ایک خصوسی نشست کا انعقاد ہو ا جس کے مہمان خصوصی مئیر آف رغبی کونسلر رمیش سری واستوا جبکہ انکے علا وہ سابق لارڈ مئیر آف رغبی و ستا رہ پاکستان ڈاکٹر جمیز شیرا، نوجوان مصنف سید کا شف سجا د ، نوجوان صحافی و معروف کالم نگا ر ایس ایم عرفان طا ہر اور لیڈر آف بیم برے کونسل زرقا احمد بھی موجود تھیں۔ مئیر آف رغبی کونسلر رمیش سری واستوا نے اس موقع پر اپنے جذبات کا اظہا ر کرتے ہو ئے کہاکہ انسان اگر جہد مسلسل کے ساتھ مصمم ارادے رکھتا ہو تو کامیابی اسکا مقدر بن جا تی ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ دی امیگرنٹ بیسٹ سیلر کے آئینے میں ہر امیگرنٹ اپنی آپ بیتی کو دیکھ سکتا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ مجھے کامیابی کی اس منزل پر پہنچانے میں سب سے بڑا ہا تھ میرے دوست احباب اور چا ہنے والوں کا ہے جنہو ں نے مجھے ہر نہج پر حوصلہ افزائی فراہم کی اور میرے مثبت اقدامات کو سراہا ۔ انہو ں نے کہاکہ نوجوان مصنف سید کاشف سجا د کی اس بہترین کا وش پر میں انہیں مبارکباد پیش کرتا ہو ں ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو تقویت بخشنے اور انہیں کامیاب منزل تک پہنچا نے میں انکے بڑوں اور سنئیرز کو اپنا بھروپور کردار ادا کرنا چا ہیے ۔ ڈاکٹر جمیز شیرا نے کہاکہ وہ لو گ اپنے ممالک کے لیے سرمائیہ اور قابل تقلید ہیں جو پرائے دیس میں آکر نہ صرف محنت و مشقت کے اصول اپنا تے ہیں بلکہ کسی عہدے اور منصب سے بھی فیضیا ب ہو تے ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ امیگر نٹس پر یہ دوہری ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے ممالک کے سفیر ہو نے کی حیثیت سے دوسرے ملک کے قوانین کا احترام وہا ں کے رہنے والوں سے بڑھ کر کریں تاکہ وہ اپنے ملک و قوم کے لیے ایک سرمائیہ افتخار ثا بت ہو سکیں ۔ انہو ں نے کہاکہ برطانیہ میں آنے والا دور بالعموم امیگرنٹ اور با الخصوص ایشین کے لیے بڑی اہمیت کا حامل ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ ملک کے اندر لوگ خوش حال ہو ں تو یہی تعمیرو ترقی اور خو شحالی کی سب سے بڑی علا مت ہے ۔ اس موقع پر مئیر آف رغبی کونسلر رمیش سر ی واستوا نے نوجوان مصنف سید کاشف سجا د کو انکی کتاب دی امیگرنٹ بیسٹ سیلر کے حوالہ سے ، نوجوان صحا فی و معروف کالم نگار ایس ایم عرفان طا ہر کو انکی ادبی اور صحا فتی خدما ت کے اعزاز میں اور زرقا احمد کو انکی کمیونٹی کے حوالہ سے بے مثال خدما ت کے عوض تو سیفی اسنا د بھی پیش کیں ۔نوجوان مصنف سید کا شف سجا د نے مئیر آف رغبی کونسلر رمیش سری واستوا اور سابق مئیر آف رغبی و ستا رہ پاکستان ڈا کٹر جمیز شیرا کو دی امیگرنٹ بیسٹ سیلر کی اعزازی کاپی تحفے کے طور پر پیش کیں ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button