شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / بین الاقوامی / واشنگٹن: بھارتی رویے نے امن کی خواہش کو متاثر کیا، وزیر اعظم کا پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

واشنگٹن: بھارتی رویے نے امن کی خواہش کو متاثر کیا، وزیر اعظم کا پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

واشنگٹن(ڈیسک نیوز)بھارتی رویے نے امن کی خواہش کو متاثر کیا، وزیر اعظم کا پاکستانی کمیونٹی سے خطاب وزیر اعظم نواز شریف نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نہ کراچی کراچی رہا، نہ فاٹا فاٹا، پورا پاکستان بدل رہا ہے۔ خطاب میں وزیر اعظم نے سیاسی مخالفین پر بھی نشتر چلائے۔ کہا کہ ایک سیاسی جماعت نے بحران پیدا کرنے کی کوشش کی۔ الزام تراشی کرنے والے ضمنی انتخاب کے بعد بھی شور مچا رہے ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی رویے نے امن کی خواہشں کو متاثر کیا ہے۔ بھارت اگر تعلقات چاہتا ہے تو اسے مسئلہ کشمیر حل کرنا ہوگا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان تبدیل ہو رہا ہے۔ نہ کراچی کراچی رہا ہے نہ فاٹا فاٹا۔ معاشرے میں منافرت پھیلانے والوں سے سختی سے نمٹیں گے۔ مختلف ریاستوں سے آئے پاکستانی نژاد امریکیوں سے خطاب میں وزیر اعظم نے دو ہزار اٹھارہ تک لوڈ شیڈنگ کے مکمل خاتمے کے عزم کا ایک بار پھر اعادہ کیا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستانی بزنس کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں کاروبار کو فروغ دیں۔ حکومت انہیں ہر قسم کی سہولت فراہم کرے گی۔ یہ وقت پاکستان میں تعمیر و ترقی پر توجہ مرکوز کرنے کا ہے۔ خطاب میں وزیر اعظم نے سیاسی مخالفین کو ترقی کی راہ کے روڑے گردانتے ہوئے بالواسطہ تنقید کا خوب نشانہ بنایا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے انکوائری کمیشن نے دو ہزار تیرہ کے الیکشن کو شفاف قرار دیا تھا۔ بدقسمتی سے کمیشن کی رپورٹ کو بھی تسلیم نہیں کیا گیا۔ ضمنی انتخاب کے بعد بھی کہا گیا کہ دھاندلی ہوئی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے عوامی مینڈیٹ تسلیم کر کے صوبوں میں حکومت سازی کی۔ بلوچستان میں اکثریت کے باوجود ڈاکٹر مالک کو وزیر اعلیٰ بنایا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ قوم کے پاس اب کھیل تماشوں کے لیے وقت نہیں

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:پولیس نے ماہ جون کے دوران عمدہ کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے تھانہ گوگیرہ،سٹی رینالہ،حویلی لکھا نے خطرناک گینگ گرفتارکئے