بین الاقوامیتازہ ترین

اسرائیلی وزیراعظم 6 روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے

نئی دہلی (ڈیسک نیوز) اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو اپنے 6 روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے۔بھارت میں موجود اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قبل ازیں اسرائیلی وزیر اعظم اپنے 6 روزہ سرکاری دورے پر جب بھارت پہنچے تو نئی دہلی ایئرپورٹ پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے خود ان کا استقبال کیا۔بھارتی وزیراعظم سے اسرائیلی ہم منصب کے درمیان وفود کی سطح کی ملاقات 15 جنوری کو ہوگی جس میں دونوں ممالک کے درمیان سائبر سکیورٹی، توانائی، خلائی تحقیق اور فلم کے شعبوں میں تعاون کے متعدد معاہدوں پر دستخط ہونے کا امکان ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان دفاع اور تجارت کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کا بھی امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!