پاکستانتازہ ترین

فضل الرحمان اور پیر پگارا نے انتخابی اتحاد کرلیا

molana-fazal-urhman-and-peeکراچی(نامہ نگار)  پاکستان میں جوں جوں عام انتخابات قریب آتے جارہے ہیں سیاسی پارٹیوں  کا مخالفین اور حامی جماعتوں سے اتحاد کا سلسلہ بڑھتا جا رہا ہے ایسا ہی ایک نیا انتخابی اتحاد جمعیت علماء اسلام (ف) اور مسلم لیگ فنکشنل کی صورت میں سامنے آیا ہے۔ پاکستان میں دائیں بازو کی  مذہبی سیاسی جماعت جمعیت علمائے اسلام (ٖٖٖف) اور  صوبہ سندھ کے اندرون میں سیاسی اثرو رسوق رکھنے والی جماعت مسلم لیگ فنکشنل کے درمیان سندھ کی سطح پر  انتخابی اتحاد طے پا گیا ہے۔اس سلسلے میں دونوں جماعتوں نے 2،2 افراد پر مشتمل کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے جو انتخابات کے حوالے سے مزاکرات کریں گی۔ جمعیت علمائے اسلام کی طرف سےمزاکراتی  وفد کی قیادت سینٹر خالد سومرو جب کہ فنکشل لیگ کی جانب سے وفد کی سربراہی امتیاز شیخ کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے قائدمولانا فضل الرحمان اور فنکشنل لیگ کےسربراہ پیر صبغت اللہ راشدی کے درمیان ملاقات آئندہ کچھ روز میں متوقع ہے۔ سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتوں کا  سندھ میں انتخابی اتحاد بڑی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ جے یو آئی سندھ کے شہری علاقوں میں جب کہ فنکشنل لیگ دیہی علاقوں میں اثرو رسوق رکھتی ہیں

یہ بھی پڑھیں  چھے ماہ میں تبدیلی نہ آئی تو عوام مجھے اورپرویز خٹک کو فیل سمجھیں : عمران خان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker