تازہ ترینعلاقائی

جمبر:بین الاضلاعی ڈکیت گینگ ارشاد عرف شادا ساتھیوں سمیت گرفتار

ڈکیت گینگ کو ثقلین بخاری ایس ایچ او صدر پھولنگراور راحیل خان چوکی انچارج جمبرنے گرفتار کیا

جمبر(نامہ نگار) بین الاضلاعی ڈکیت گینگ ارشاد عرف شاداگرفتار کرلیا گیا۔ڈکیت گینگ نے ملتان روڑ اور لنک روڑ پرموٹرسائیکل سواروں، گاڑیوں اور راہگیروں سے موبائل فون اور نقدی وغیرہ لوٹ کر فرار ہوجاتے تھے۔انہوں تھانہ پھولنگرکے ایریا میں لوگوں کا جینا محال کررکھا تھا۔ سب سے بڑی بات ڈکیتی کی واردات کرکے فوراًغائب ہوجاتے اور ان کا پتہ نہیں چلتا تھا۔اس گینگ کو ٹریس کرنے کے لیے ڈی پی او عمران کشور صاحب اور ایس پی انویسٹی گیشن علی بن طارق کی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل پتوکی محمداکرام خان کی زیرنگرانی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس میں ثقلین بخاری ایس ایچ او تھانہ صدر اور راحیل خان چوکی انچارج جمبروملازمین نے انتھک محنت،سائنسی اور تکنیکی مہارت سے گینگ کو گرفتار کیا۔ جس میں ارشاد عرف شادا، محمد عدنان، شعیب اور اشرف شامل ہیں۔ ملزمان سے دو لاکھ روپے، موبائل فونز اور دیگر مسروقہ سامان برآمد ہوا۔گینگ کی گرفتاری سے علاقے میں امن ہوگا اور ڈی پی او قصور نے گینگ گرفتار کرنے والی ٹیم کے لیے سرٹیفیکیٹ اور خصوصی انعام کا اعلان کیا.

یہ بھی پڑھیں  قرضہ معاف کرانے کاثبوت لے آئیں سیاست چھوڑ دوں گا،شہبازشریف

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker