تازہ ترینعلاقائی

جمبر:نومنتخب صدرلاہورپریس کلب ارشد انصاری کےاعزاز میں جمبرکی انصاری برادری کا ظہرانہ

ظہرانے کا اہتمام حاجی اسحاق انصاری اور اللہ دتہ انصاری نے کیا۔

جمبر(نامہ نگار)انصاری برادری کے سپوت حاجی اسحاق انصاری اور اللہ دتہ انصاری نے نومنتخب صدرلاہور پریس کلب ارشد انصاری کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ ارشد انصاری کے ہمراہ بیریسٹررانا خضر حیات خاں اور رئیس انصاری بیوروچیف روزنامہ جنگ تھے۔ جمبر پہنچنے پر ان کا ڈھول اور پھول کی پتیوں سے والہانہ استقبال کیاگیا۔ظہرانہ میں تحصیل پتوکی کے مختلف پریس کلبوں کے عہدیدراوں کے ساتھ ساتھ جمبر کے معززین نے بھرپور شرکت کی۔معززین علاقہ میں سابقہ ناظم جمبر الیاس خانزادہ، حافظ نذیر ایڈوکیٹ، رانا خالق (خالق چوک والے)، ڈاکٹر خالد وقار، ڈاکٹر رانا مرسلین، پرویز انصاری، عمران انصاری اور رانا کریم شامل تھے۔ارشدانصاری کو انصاری برادری کی طرف سے نوٹوں کی مالا پہنائی گئیں۔ ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے ارشد انصاری نے کہا کہ وہ حاجی اسحاق اور اللہ دتہ انصاری کے اس ظہرانے کو ہمیشہ یاد رکھوں گا۔جس طرح میری عزت افزائی کی گئی ہے میں ان کی محبت کا مقروض ہوگیا ہوں اور میں ان کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے اتنا مان دیا۔

یہ بھی پڑھیں  بھارتی فضائیہ کا گرفتار پائلٹ میڈیا کے سامنے پیش

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker