شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / جمبر:مین بازار میں پندرہ دن سےگندہ پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے امراض پھیلنے لگے

جمبر:مین بازار میں پندرہ دن سےگندہ پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے امراض پھیلنے لگے

جمبر:(نامہ نگار)مین بازار جمبرمیں پچھلے پندرہ روز سے گٹر لائن بند ہونے کی وجہ سے پانی کھڑا ہوا ہے۔ پانی کھڑے ہونے کی وجہ سے اس میں مختلف قسم کےلاوا پیدا ہوگئے ہیں جس سے وبائی امراض پھیلنےکا خدشہ ہے۔ اس کے علاوہ پانی میں بدبو پیدا ہونے کی وجہ سے جمبر کے رہائشی کا سانس لینا محال ہوگیا ہے۔ دکاندار وں کا کاروبار ٹھپ ہوگیا ہے۔ لوگوں کا باہر نکلنا مشکل ہوگیا ہے۔ جمبر کے تاجروں کا ایک وفد ٹی ایم اے آفس پتوکی اور اے سی پتوکی کے پاس شکایت لیکر گئے مگر کوئی سنوائی نہیں ہوئی۔ ذرائع کے مطابق اے سی پتوکی نے بجائے مسئلہ حل کرنے کے الٹا انہیں ضلعی سطح پر جانے کا مشورہ دے ڈالا۔جمبر کی عوام نے نگران صوبائی حکومت اور ضلعی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ گندے اور بدبودار پانی سے ہماری جان چھڑائے ورنہ ہم مجبوراً روڈ پر نکلیں گے۔

error: Content is Protected!!