تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:گذشتہ روزقتل ہونےوالے نوجوان کا قتل کا مقدمہ پانچ افراد کے خلاف درج

jamberبھائی پھیرو(نامہ نگار) گذشتہ روز قتل ہونے والے نوجوان کا قتل کا مقدمہ پانچ افراد کے خلاف درج کر دیا گیا ۔ مقتول کو آ بائی قبرستان میں دفن کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز نواحی گاؤں جمبر خور میں دیرینہ دشمنی پر ملزمان اکبر ، وقار ، انور ، ریاض اور شمشیر وغیرہ پانچ کس نے اندھا دھند فائرنگ کر کے اکتس سالہ نوجوان شاہد انصار ی کو قتل کر دیا تھا ۔ اس کا مقدمہ رات گئے درج کیا گیا ۔ مقتول کر جمبرخورد میں انکے آ بائی قبرستان میں نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا ۔وجہ عناد یہ تھی کہ مقتول پارٹی نے دوماہ قبل قاتل پارٹی کا بچہ قتل کر دیا تھا ۔ جسکا انکو رنج تھا ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button