تازہ ترینعلاقائی

جمبر:ادبی تنظیم بزم جمیل کے زیر اہتمام ایک شام شاعر محترم عبد الروف شاہ آف ننکانہ کے نام کا اہتمام

جمبر(نامہ نگار) جمبر کلاں قصور کی مشہور ادبی تنظیم بزم جمیل کے زیر اہتمام ایک شام بزرگ شاعر محترم عبد الروف شاہ آف ننکانہ کے نام اور محفل مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا ۔ جس کی صدارت محترم حاجی محمد رمضان صدر پریس کلب پھولنگرنے کی ۔مہمانان خصوصی میں محترم ملک محمدصدیق فانی ،محترم مرزا خرم بیگ ،محترم عمران سحر ،محترم صادق فدا ،محترم سجاد ساجد بھٹی اور محترم محمد جمیل احمد شامل تھے ۔تلاوت قرآن پاک ولید الحسن ،نعت رسو ل مقبول ﷺ میاں جمیل احمد نے پیش کی ۔ مقامی شاعروں میں ولی عزمی،شاہد علی حاکم ،نادر فہمی سردار علی سردار اور دیگر شامل تھے ۔پروگرام رات ساڑھے بارہ بجے تک پوری آب و تاب کے ساتھ ساتھ جاری رہا بلاشبہ یہ ایک یادگار پروگرام تھا ۔میزبان ولی محمد عزمی کی مہمان نوازی بھی قابل تعریف تھی ۔حاجی محمد رمضان صاحب نے صدارتی کلمات میں بزم جمیل کے ادبی سفر کو سراہتے ہوئے بے لوث ادبی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ۔آخر میں صدر بزم ادب تحصیل ولی محمد عزمی نے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔

یہ بھی پڑھیں  نارووال:پورے ملک کی طرح جشن عید میلاد النبی نارووال میں بھی مذہبی جوش و خروش سے منایا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker