پاکستانتازہ ترین

حکمران ووٹ کے ذریعے نہیں بلکہ سلیکشن کے ذریعے آتے ہیں، سراج الحق

لاہور(پاک نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکمران ووٹ کے ذریعے نہیں بلکہ سلیکشن کے ذریعے آتے ہیں۔سراج الحق نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتوار کے روز ہم نے لاہوریوں کو جلدی اٹھا دیا ہے، ہمارا کام ہی سوئی قوم کو بیدار کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ واقعہ کربلا ہمیں درس دیتا ہے ظلم کے سامنے ڈٹ جاؤ، واقعہ کربلا کا درس ہے خاندانی بادشاہوں اور ڈکٹیٹر شپ کے سامنے ڈٹ جاؤ۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ امام حسین علیہ السلام کا پیغام ہے کہ وقت کے یزیدوں کا مقابلہ کرو، چوروں اور ڈاکوؤں کا مقابلہ کرو، ملک کو غلام بنانے والوں کے خلاف ڈٹ جائیں گے۔سراج الحق نے کہا کہ ہمیں یہی حکم دیا گیا ہے ظلم کا مقابلہ کرو، باطل کے سامنے ڈٹ جاؤ، امام حسین علیہ السلام کا پیغام ہے ظلم کے خلاف اٹھ بیٹھو، جو لوگ انصاف نہیں کرتے وہ کافر ہیں۔اس موقع پر سراج الحق نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام کارکنان کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور سلام پیش کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button