تازہ ترینعلاقائی

موسیٰ گیلانی اورمخدوم شہاب پر 5 اپریل کو فرد جرم عائد کی جائے گی

mosa and makhdoomراول پنڈی(بیوروچیف) راول پنڈی میں انسداد منشیات کی عدالت نے ایفیڈرین کوٹہ کیس میں ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، علی موسیٰ گیلانی اور مخدوم شہاب الدین سمیت دیگر ملزمان پر 5 اپریل کو فرد جرم عائد کی جائے گی کیس کی سماعت انسداد منشیات کے جج ارشد محمود تبسم کی عدالت میں ہوئی۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ 5 اپریل کو سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی اور مخدوم شہاب الدین سمیت ایفیڈرین کیس میں ملوث دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی،عدالت نے سابق وزیراعظم کے سابق پرنسپل سیکرٹری خوشنود لاشاری اور ڈرگ کنٹرولر انجم شاہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے ہیں۔ عدالت کی جانب سے مقدمہ کی نقول بھی ملزمان کے حوالے کر دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں  آگے آگے دیکھییے ! ہوتا ہے کیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker