پاکستانتازہ ترین

بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کےرہنماؤں کوسزاناقابل برداشت ہے،امام کعبہ

imam-kabaمکہ(ڈیسک رپورٹر)امام کعبہ شیخ عبدالرحمن السد یس نے کہا ہے کہ بنگلا دیش  میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں کو سزا ناقابل برداشت ہے،دنیا بھر کےمسلمان اس کے خلاف آواز بلند کریں۔ مکہ مکرمہ سے جاری اپنے ایک بیان میں امام کعبہ نے بنگلا دیشی حکومت کے اقدام کی مذمت کرتےہوئے کہا کہ علامہ دلاور حسین سعیدی مسلمانوں کے محبوب اورمقبول رہنما ہیں‘میں ان کو ذاتی طور پر جانتا ہوں۔ امام کعبہ نے کہا کہ جماعت اسلامی بنگلا دیش کے نائب امیر علامہ دلاور سعیدی کے خلاف جو ظلم، جبر اور ناانصافی ہو رہی ہے وہ نا قابل برداشت ہے۔ امام کعبہ کے بقول علامہ دلاور سعیدی صرف بنگلہ دیش ہی نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کے عالم دین اورمفسر قرآن ہیں۔ انہوں نے دنیا بھر کے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ علامہ  دلاور سعیدی کے حق میں آواز بلند کریں، بنگلہ دیشی ٹریبونل اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button