تازہ ترینعلاقائی

بے خوف قیادت ہی کراچی کو بھتہ خوری و قتل سے نجات دلاسکتی ہے،سمیعہ قاضی

qaziکراچی (نمائندہ خصوصی) جماعت اسلامی کی رہنماء ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی کا کہنا ہے کہ ایماندار ،نڈر اور بے خوف قیادت ہی کراچی کو بھتہ خوری،ٹارگٹ کلنگ اور لسانی عصبیت سے نجات دلاسکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 241 اورنگی ٹاوٴن میں جماعت اسلامی کی خواتین ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی کا کہنا تھا کہ دھاندلی کے باوجود 2002 کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے جماعت اسلامی کے امیدوار لئیق خان 11مئی کو اس حلقے سے دوبارہ کامیاب ہونگے،انہوں نے کہاکہ تاثر پیدا کرنے کی کوشش کی گئی کہ پختون لبرل ہیں لیکن 2013 کے انتخابات ثابت کردینگے خیبر سے کراچی تک پختون اسلام پسندوں کیساتھ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  دونوں ملک سیاچن سے اپنی فوجیں نکال لیں، عمران خان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker