پاکستانتازہ ترین

سعودی وزیر دفاع شہزادہ محمدبن سلمان کا پاکستان کا دورہ کریں گئے

اسلام آباد(پاک نیوزڈیسک ) سعودی عرب کے نائب ولی عہد اوروزیردفاع شہزادہ محمدبن سلمان کل پاکستان کا دورہ کریں گے جس میں وہ وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف سمیت وفاقی وزرا سے بھی ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اپنے دورہ پاکستان میں سعودی وزیردفاع 34 ملکی فوجی اتحاد میں پاکستان کے ممکنہ کردارکے حوالے سے بات چیت آگے بڑھائیں گے جب کہ اس دوران ایران کیساتھ کشیدگی پربھی بات ہوگی۔ برطانوی جریدے کو انٹرویو میں شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب اورایران کے درمیان جنگ تباہی کا آغاز ہوگی اور ریاض اس جنگ کی اجازت نہیں دے گا۔ انہوں نے کہا یہ ایک ایسامعاملہ ہے جس کی ہم کوئی پیشگوئی نہیں کرسکتے اورجوکوئی بھی جنگ کی شے دے رہا ہے اس کا ذہنی توازن درست نہیں۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو اور گردونواح میں یوم آزادی جوش و خروش سے منایا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker