پاکستانتازہ ترین

تحریک انصاف کے سردار تنویر الیاس بلا مقابلہ وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب

مظفر آباد(پاک نیوز) تحریک انصاف کے رہنما سردار تنویر الیاس بلا مقابلہ وزیراعظم آزادکشمیر منتخب ہوگئے۔وزیراعظم آزادکشمیر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ دن 1:30  پرہونا تھی لیکن  متحدہ اپوزیشن نے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے ہونے والے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا جس کے باعث پی ٹی آئی امیدوار کے مقابلے میں کوئی امیدوار نہیں تھا، تحریک انصاف  کی طرف سے سردار تنویر الیاس نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جنہیں سیکرٹری اسمبلی نے درست قرار دیا جس کے بعد سردار تنویر الیاس بلا مقابلہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم منتخب ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button