پاکستانتازہ ترین

بھارت کا یوم جمہوریہ، کشمیری نے یوم سیاہ منایا

downloadسری نگر(ڈیسک رپورٹر) بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر جموں کشمیر کنٹرول لائن کے آر پار بسنے والے کشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں۔بھارت کے یوم جمہوریہ پر یوم سیاہ کی سب سے بڑی ریلی دفتر حزب مجاہدین بیلا نور شاہ سے نکالی گئی۔شرکا نے بینر اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر بھارتی افواج کی جانب سے جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی پائمالیوں کے خلاف نعرے درج تھے۔ ریلی کے شرکا بنک روڈ پر مارچ کر تے ہوئے عزیز چوک پر پہنچ کر جلسہ کی صورت اختیار کر گئے۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حزب مجاہدین کے نائب امیر سیف اللہ خالد نے کہا کہ جموں کشمیر میں گم نام قبروں میں دفن ہونے والے انسانوں کی باقیات بھارت کی جموریت پسندی کا پول کھول دینے کیلئے کافی ہے۔اگر بھارت نے جمہوری ملک کے طور پر اقوام عالم کی صفوں میں قائم رہنا ہے تو اپنے کے آنجہانی نیتا پنڈت جواہر لال نہرو کا وہ جمہوری وعدہ پورا کرے جس میں کشمیریوں کو ان کا حق خود اردیت دینے کا عہد کیا گیا تھا

یہ بھی پڑھیں  ڈیرہ غازیخان:پرائیویٹ تعلیمی ادارے حکومت کے دست وبازوہیں،سردارذوالفقارعلی خان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker