تازہ ترینعلاقائی

شہبازشریف کا دسویں کلاس کی اردو کی کتاب کا فوری نوٹس لینے پرتعلیمی اداروں،مذہبی حلقوں،کاانتہائی خوشی کا اظہار

kasurقصور( حافظ جاویدالرحمن سے ) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا دسویں کلاس کی اردو کی کتاب کا فوری نوٹس لینے پر قصور کے تعلیمی اداروں،مذہبی حلقوں ،نے انتہائی خوشی کا اظہار کیا ہے گزشتہ روز اخبارات میں جماعت دہم کی اردو کی کتاب سے اسلامی مضامین اور علامہ اقبال کی نظم جیسے مضامین نکالنے کی خبر شائع ہوئی تھی جسے وزیر اعلیٰ پنجاب نے اسلام دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے فوری واپس لینے کا اعلان کر دیا وزیر اعلیٰ کے اس اقدام پر پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں محمد علی زاہد ،ندیم احمد قادری ،حافظ علی احمد صابر ،شیخ طارق محمود ،تنویر شاہد ،محمد اقبال کھرل ،محمد فاروق شیخ ،محمد یوسف ندیم ،پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے غلام مجتبیٰ طارق ،انجمن طلباء اسلام ،جمیعت علمائے اسلام اور دیگر جماعتوں کے کارکنان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو اسلام دوستی کے اس اقدام پر خراج تحسین پیش کیا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button