تازہ ترینعلاقائی

قصور:بیوروچیف جاوید ملک پر قاتلانہ حملے کے نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

kasurقصور(حا فظ جاویدالر حمن سے ) ڈی پی او قصور سید خرم علی شاہ کی ہدایت پر تھانہ اے ڈویژن قصور پولیس نے سینئر صحافی اور ایک اخبار کے بیوروچیف جاوید ملک پر قاتلانہ حملہ کرنے والے نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی جاوید ملک گزشتہ روز اپنی صحافتی ذمہداریون سے فارغ ہو کر آپنے آفس حاجی فرید روڈ قصور سے واپس اپنے گھر کو جا رہے تھے کہ سابقہ چارہ منڈی کے قریب ان کی موٹر سائیکل پر دو نا معلوم ملزمان جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھے نے اندھا دھند فائرنگ کر دی تاہم جاوید ملک معجزانہ طور پر فائرنگ سے محفوظ رہے بعد ازاں ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے چیئر مین پریس کلب قصور شوکت نقشبندی کی زیر صدارت ہونے والے ایک ہنگامی اجلاس میں صدر پریس کلب قصور خادم علی کھوکھر ،سینئر صحافی شیخ محمد حسین ،فضل حسین بھٹہ ،اطہر سلیم قصوری ،مہر محمد شفیق ،سجاد انصاری ،محمد اکرم بھٹی ،مہر محمد اکرم ،علی احمد صابر ،حاجی محمد ارشد ،محمد لطیف بھٹہ ،عطاء محمد قصوری،محسن علی گجر ،عمر مغل ،محمد یوسف آرائیں ،حافظ جاوید الرحمن ،اور دیگر ممبران پریس کلب نے شرکت کی اجلاس میں ڈی پی او قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعہ سزا دلوائی جائے اور صحافیوں کو اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران سکیورٹی فراہم کی جائے

یہ بھی پڑھیں  لیاقت جتوئی کا ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن چھوڑنے کا اعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker