تازہ ترینعلاقائی

قصور:ڈی سی او کی زیرصدارت امن کمیٹی کا اجلاس

قصور ( بیورورپورٹ )ڈی سی او قصور عمارہ خان کے زیر صدارت یوم شہادت حضرت علیؓ،جمعۃ الوداع اور عید الفطر کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز ڈی سی او کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام متعلقہ ضلعی افسران ، ممبران امن کمیٹی ، علماء اکرام اور دیگر نے شرکت کی ۔ ڈی سی او عمارہ خان نے کہا کہ یوم شہادت حضرت علیؓ ،جمعۃ الوداع اور عیدالفطر کے موقع پر ضلع میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے ہم سب نے ملکر اپنا کردار ادا کرنا ہے تا کہ ملک دشمن عناصراپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہو سکیں ۔انہوں نے باالخصوص امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے حوالے سے علماء اکرام کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی عوام کی رہنمائی کریں تا کہ انہیں ان مقدس ایام کے دوران اپنے مذہبی فرائض کی ادائیگی کا بہترین ماحول میسر آسکے ۔ انہوں نے محکمہ پولیس کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ضلع بھر میں سیکورٹی کے فو ل پروف انتظامات کریں تا کہ شہریوں کو مذہبی رسومات ادا کرنے کا بہترین ماحول میسر آسکے۔انہوں نے ٹی ایم اوز کو ہدایت کی کہ وہ اس موقع پر صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کرینگے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ۔انہوں نے باالخصوص واپڈا افسران کو ہدایت کی کہ وہ ان ایام میں لوڈ شیڈنگ نہ کریں اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ ریسکیو 1122کے ملازمین کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کیلئے چوبیس گھنٹے چوکس رہینگے ۔ محکمہ ہیلتھ کے افسران کو ہدایت کی کہ ٹی ایچ کیو اور ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری یقینی بنائیں تا کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے ۔ اس موقع پر تمام علماء اکرام نے تجاویز بھی دیں اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : جماعت اسلامی کے رہنماو صدر الخدمت فاونڈیشن ضلع اوکاڑہ پروفیسراکرم طاہرکرونا وائرس سے انتقال کرگئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker