تازہ ترینعلاقائی

کھاریاں:کرپشن اور لوٹ مار کا خاتمہ ہمیشہ کے لئے کردیا جائے گا، ڈاکٹر طارق سلیم

jamat e islamiکھاریاں (محمد وجیہہ السماء)جماعت اسلامی کے نائب امیر ضلع ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا ہے کہ اس وقت تک مسلمان اپنے ایمانی تقاضے پورے نہیں کرسکتے جب تک اسلامی معاشرہ اور حکومت قائم نہ ہوجائے۔اقامت دین،نظام شریعت اور اجرائے حدوداللہ کے لئے اسلامی حکومت کا قیام ضروری ہے۔اسوہ حسنہ کی پیروی میں ہی انسانی نجات ہے اسی لئے جماعت اسلامی پاکستان میں اسلامی نظام نافذ کرکے ہر انسان کو اللہ اور اس کے رسولؐ کے حکم کے مطابق زندگی گزارنے کا موقع فراہم کرے گی۔ملکی دولت لوٹ کرتجوریاں بھرنے والوں سے قومی دولت واپس لے گی۔کرپشن اور لوٹ مار کا خاتمہ ہمیشہ کے لئے کردیا جائے گا۔یکساں نظام تعلیم،مزدوروں کی فلاح، بچوں کی مفت تعلیم ،سستا اور فوری عدل و انصاف قائم کرے گی۔ دہشت گردی اور جاگیردارانہ نظام کا خاتمہ ہماری پہلی ترجیح ہے۔کسان کے لئے کھاد،بیج،تیل اور زرعی آلات پر ٹیکس معاف کردیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ چھ ماہ کے اندر اندر لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ اور بلوں میں تیس فیصد کمی کردی جائے گی۔جماعت اسلامی کسی خاص فرقہ کی جماعت نہیں ہے اور نہ ہی اس پر کسی ایک خاندان کی اجارہ داری ہے۔اس کی قیادت پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ارتغل غازی کے کردار انگین التان کو پاکستان بلانے والا نوسر بازکاشف ضمیر گرفتار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker