تازہ ترینعلاقائی

کھاریاں:عوام کا حقیقی و عوامی لیڈ ر چوہدری فرخ مجید ہی ہے ،مرزامجید

کھاریاں( محمدو جیہہ السماء ) عوام کا حقیقی و عوامی لیڈ ر چوہدری فرخ مجید ہی ہے جو دن رات کی فکر کیئے بغیر عوام کی خدمت میں مشغول رہتا ہے ان خیالا ت کا اظہار مرزا محمد گلزار، اسجد علی ، مرزا احسان ا لہیٰ بیگہ، ظفر منگلیہ، مرزا امجد بیگ (سابق کونسلر کھاریاں) ، اقبال عرف بالا نے گز شتہ روز صحا فیوں سے گفتگو کے دوران کیا انھوں نے کہا کہ پچھلے پا نچ سالوں میں مسلم لیگ(ن) کا گڑھ چوہدری فرخ مجید کا دفتر ہی بنا ہے اور با قی تمام پارٹیوں کے نہ ہی ورکر اور نہ ہی دفتر عوام کو نظر آ ئے جہاں پر وہ داد رسی کے لئے جا سکیں جب کہ چوہدری فرخ مجید نے عو ام کے لئے ا پنے دفتر کے دروازے ہر خاص و عام کے لئے ہمیشہ کھلے رکھے اور جو بھی آ یا چوہدری فرخ مجید نے رنگ و نسل اور پارٹی کی بیس سے ہٹ کر اس کے دادر سی کی یہی ایک عوامی لیڈر کی خوبی ہے اور ہم چوہدری فرخ مجید کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) کو کامیاب کروانے کے لئے سر دھڑ کی بازی لگا دیں گے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!