تازہ ترینعلاقائی

کھاریاں پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران برائے سال 2013 ؁ ء کی تقریب حلف برادری

kharyanکھاریاں ( محمد وجیہہ السماء ) کھاریاں پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران برائے سال 2013 ؁ ء کی تقریب حلف برادری گزشتہ روز پریس کلب بلڈنگ ریلوے روڈ کھاریاں میں منعقد ہوئی ۔ تقریب کی صدارت سرپرست کھاریاں پریس کلب ملک شبیر حسین اعوان ( ملک برادرز ) نے کی ۔جبکہ چیف گیسٹ چوہدری ضیاء محی الدین ( سکائی ویز گروپ ) نے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا ۔ اس موقع پر حاجی محمد اسلم خان ( تاج محل ) اور خالد احمد چوہدری ( ہالینڈ ) نے بطور مہمان اعزاز شرکت کی ۔ جبکہ دیگر نمایاں شرکاء میں امیر عالمی تنظیم اہلسنت پنجاب قاضی امیر حسین چشتی ‘ حاجی بشیر احمد صراف ( شہزاد جیولرز ) ‘ صدر ٹریول ایسوسی ایشن کھاریاں چوہدری شکیل احمد برسہ ‘ چوہدری اصغر اقبال ( ماسٹر ٹائل ) ‘ چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن) ڈسٹرکٹ گجرات ڈاکٹر علی احمد طاہر ‘ صدر الخدمت فاؤنڈیشن ڈسٹرکٹ گجرات سید ضیاء اللہ شاہ ایڈووکیٹ ‘ ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری عمران انور مہمند چک ‘ ڈاکٹر فاروق چوہدری ( صمد آئی کلینک ) ‘ چوہدری یوسف سونو ( ناروے ) ‘ چوہدری لیاقت بہبلی ( ناروے ) ‘ صدر ٹریڈیونین کھاریاں چوہدری شوکت علی ‘ حاجی جاوید آڑھتی ‘ SHOکھاریاں انسپکٹر راجہ زاہد نعیم ‘ چوہدری سجاد رسول بہبلی ( ناروے ) ‘ چوہدری اعظم ابادان ‘ چوہدری ریاض جناح کالونی ‘ چوہدری طارق شاکر ‘ محمد منیر سیٹھی ‘ رانا محمد اقبال ‘ محمد شبیر بھٹی ‘ اشتیاق بھٹی ایڈووکیٹ ‘ طارق جاوید بٹ ‘ چوہدری امانت ( ناروے ) ‘ عباست علی مہر و دیگر شامل تھے ۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض جنرل سیکرٹری سید تنویر نقوی نے سرانجام دیئے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چوہدری ضیاء محی الدین نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ ہیں ‘ پر امن اور بہترین معاشرے کی تشکیل میں صحافی اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ‘ کھاریاں پریس کلب اپنا بہترین اور غیر جانبدارانہ کردار بخوبی سرانجام دے رہا ہے ‘ صدر زمان احسن ‘ جنرل سیکرٹری تنویر نقوی و دیگر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ سرپرست کھاریاں پریس کلب ملک شبیر حسین اعوان ( ملک برادرز الیکٹرونکس ) نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھاریاں پریس کلب نہ صرف ضلع گجرات بلکہ پنجاب بھر کا بہترین پریس کلب ہے ‘ جس پر ہمیں فخر ہے ‘ نئی ٹیم باصلاحیت ہے ۔ صدر کھاریاں پریس کلب زمان احسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اتحاد کیوجہ سے کھاریاں پریس کلب پنجاب بھر میں مشہور ہے ۔ ہم ان شاء اللہ کھاریاں پریس کلب کو مزید فعال اور مضبوط بنائینگے ۔ صدر کھاریاں ویلفیئر ٹرسٹ بشارت احمد چوہدری ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھاریاں کی صحافی برادری کی خدمات قابل تحسین ہیں ‘ کھاریاں کی صحافی برادری نے ہمیشہ اہل علاقہ کے لئے گرانقدر خدمات سرانجام دیں ۔ چیئر مین راجہ ریاض احمد راسخ نے شرکاء کا شکر یہ ادا کیا اور قاضی امیر حسین چشتی نے دعا کروائی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button