تازہ ترینعلاقائی

کھاریاں: شہرمیں مشکوک بھکاریوں کی بھرمار

kharyanکھاریاں(وجیہ السما)کھاریاں شہرمیں مشکوک بھکاریوں کی بھرمار شہریوں کے گھروں اور دوکانوں میں گھس کر زبر دستی بھیانک مانگنے میں مصروف ملنگوں اور دیگر روپ دھارکر متعدد جرائم پیشہ عناصر بھی بھیک کی آڑ میں مصروف عمل شہریوں کا ڈی سی اوسے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق کھاریاں شہر اور گردونواح میں بھکاریوں کے ٹولوں نے شہریوں اور عوام علاقہ کی ناک میں دم کر رکھا ہے بھکاریوں کے ٹولے جن میں خواتین مرد اور بچے بھی شامل متعدد روپ دھار کر گلیوں ،محلوں اور دوکانون میں گھس کر زبردستی نذرانے وصول کرتے نظر آتے ہیں جبکہ متعدد ملنگ نما اور خواجہ سرا نما روپ دھارے مشکوک بھکاریوں نے اس پیشہ کی آڑ میں جرائم کا ارتکاب بھی شروع کررکھا ہے جس سے پولیس نے آنکھیں موند رکھی ہیں جبکہ شہر میں قائم لاری اڈوں میں خوبرو بھکارنیں سرعام نوجوانوں کو دعوت گناہ دیتی ہوئی نظرآتی ہیں بھمبر کے شہریوں اور عوام علاقہ نے بھمبر شہر میں بھکاریوں کی بھرمار اور مشکوک سرگرمیوں پر اظہار تشویش کرتے ہوئے ڈی سی او گجرات سے مطالبہ کیا ہے کہ بھکاریوں کے سدباب کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں اور رنگ برنگ مشکوک بھکاریوں سے عوام علاقہ کی جان چھڑائی جائے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker