تازہ ترینعلاقائی

کھاریاں:بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے استفادہ کر نے والی خواتین ذلیل و خوار

incomsportکھاریاں(رپورٹ:محمد وجیہہ السماء ) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے استفادہ کر نے والی خواتین کی کثیر تعداد حق سے محروم ذلیل و خوار ہو رہی ہے کھاریاں میں قائم د فتر اور متعلقہ بینک بالکل تعاون نہیں کر رہے یہ سہولت حاصل کر نے والی اکثر و بیشتر خواتین ان پڑھ یا کم تعلیم یا فتہ ہیں اور انھیں مکمل معلومات بھی حاصل نہیں کچھ خواتین کے سما رٹ کارڈ کے پن کو ڈ بھی کاغذات سے مٹ چکے ہیں یہ کو ڈ حاصل کر نے کے لئے یوبی ایل بینک کی ہیلپ لائن پر رابطہ کر نے کے لئے کہہ کر ٹال دیا جا تا ہے جب کہ ہیلپ لائن پر مہینوں بات نہیں ہوتی اس وجہ سے کچھ خواتین گزشتہ چھ ماہ سے پیسو ں سے محروم ہیں اور تنگدستی کا شکار ہیں ان خواتین نے صدر پا کستان �آصف علی زرداری سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر یہ سہولت دی گئی تو اس کے سامنے مشکلات ختم کی جائیں او با عزت طریقہ سے پیسوں کی ادائیگی کی جائے وگرنہ یہ سکیم بھی بند کر دی جائے تا کہ ہماری مشکلات ختم ہو سکیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button