تازہ ترینعلاقائی

کھاریاں:تحریک انصاف کا سونامی اب تخت لاہور سے ٹکرا گیا ہے،تاشقین مرالہ

kharyanکھاریاں(محمد وجیہہ السماء)نائب صدرPTIضلع گجرات امیدوار حلقہNA-107محترمہ تاشفین صفدر مر الہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا سونامی اب تخت لاہور سے ٹکرا گیا ہے‘منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کی اب آنکھیں کھل جانی چاہئیں‘تحریک انصاف کے مینار پاکستان میں منعقدہ جلسہ نے ثابت کر دیا ہے کہ سونامی ختم نہیں ہوئی بلکہ مزید تیز ہوئی ہے ۔ عمران خان کی قیادت میں پوری قوم متحد ہو چکی ہے ۔ وہ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔اس موقع پر راہنما PTI حلقہPP1 15 چوہدری افتخار احمد ڈھل بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ مینار پاکستان کے کامیاب جلسہ سے ثابت ہو ا ہے کہ قوم کرپشن ، لوڈ شیڈنگ ، بے روزگاری ، بد امنی کے خاتمہ اور ملک کو ترقی کی راہوں پر گامزن کرنے کے لئے اکھٹی ہو چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی ایک کشتی کے مسافر ہیں قوم نے ان کیخلاف ووٹ دے کر ان کے نظام کی نفی کرنی ہے ۔ آئندہ انتخابات میں قوم کی آواز عمران خان ہی اقتدار کے ایوانوں میں پہنچے گے تا کہ درپیش ملکی مسائل اپنی اولین ترجیحات میں ختم کیے جائیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ قوم نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو آزما لیا ہے اب تحریک انصاف کو موقع دے کر ملک کو حقیقی ترقی پر گامزن کرنے کے لئے قوم اٹھ کھڑی ہو ۔ مینار پاکستان میں لاکھوں کا مجمع تحریک انصاف کی فتح ہے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button