تازہ ترینعلاقائی

جمشید دستی کے حنا ربانی کھر کیخلاف الیکشن لڑنے کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں،ووٹرا الائنس پاکستان

کراچی ( پریس ریلیز ) رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی جانب سے وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کیخلاف الیکشن لڑنے کی مکمل تائید اور حمایت کا اعلان کرتے ہیں، جمشید دستی نے اگر ایسا کیا تو ووٹرز الائنس پاکستان نہ صرف انکی مکمل تائید و حمایت کریگا بلکہ اس کے کارکن جمشید دستی کی الیکشن مہم میں انکے شانہ بشانہ انتخانی خدمات انجا م دے کر انہیں کامیاب کرانے کی ہر ممکمن کوشش کرینگے کیونکہ جمشید دستی نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کے ذریعے پیٹرولیم قیمتوں قیمتوں کے ہفتہ واری نظام کے خاتمے میں اہم کرادار ادا کیا ہے جو کہ ایک عوامی ہمدردی کا اقدام ہے، قومی اسمبلی میں صحافیوں کے تحفظ کی قراردادمنظور ہونے کے باوجود ملک کے مختلف علاقوں کے صحافی سرکاری اور نجی افراد و اداروں کے ظلم و ستم اور امتیازی اور انتقامی کاروائیں کا شکار ہو رہے ہیں جو کہ جمہوریت اور اسلامی معاشرے کے لیئے لمحہ فکریہ ہے لہذا منتخب نمائندے اور حکومت فوری طور متاثرہ صحافیوں کو ریلیف اور تحٖفظ اور ریلیف دینے کیلئے بلوچستان میں سینیئر صحافی رحمت اللہ عابد اور ان سے پہلے شہید ہونے والے صحافیوں کو گرفتار کر کے فور ی سزا دے، کراچی میں موقر روزنامے ڈان کے صحافیوں کی ڈبل سواری کے الزام میں گرفتاری ،نازیبا سلوک اور انکے خلافFIR کے اندراج پر معافی مانگے اور ان کے خلاف درج مقدمہ ختم کرے ، سینیئرصحافی رانا اقبال سکندر مرکزی صدر سینٹرل میڈیا جرنلسٹس ایسو سی ایشن اسلام آباد کیخلاف جھوٹی FIR فوری ختم کرے ، بلوچستان میں چمن کے مقبول روزنامے کوژک کے اشتہارات کی امتیازی و انتقامی بنیادوں پر جبری بندش ختم کر کے اسے اشتہارات فوری طور پر جاری کئے جائیں، بہاول پورکے سینیئر صحافی غلام رسول کیخلاف جھوٹے مقدمے کے اندراج،ان کی گرفتار ی اور تشدد پر معافی مانگ کر انہیں فوری طور پر رہا اور انکے خلاف جھوٹا مقدمہ ختم کیا جائے ، روزمہ کسک ڈیرہ غازی خان کے چیف ایڈیٹر قیصر عباس جعفری کو کرپشن کے خلاف جدوجہد کرنے پر علاقے کے بااثر افراد کی سنگین نتائج کی دھمکیوں کانوٹس لیکر دھمکیاں دینے والوں کے خلاف فوری قانونی کاروائی اور قیصر عبا س جعفری کوتحفظ فراہم کیاجائے ، سندھ میں گھوٹکی کے ہفت روزہ ثبوت کے چیف ایڈیٹر پیر بخش راجڑی کی جانب سے گھوٹکی اور ڈہرکی کے مزدورں کے اٹھائے گئے مسائل حل کرنے کیلئے حکومت سندھ فورہی طور پر مطلوبہ کاروائی کرے اوربھان سعید آباد کے صحافی آصف میمن کو با اثر افراد کی قتل کی دھمکیوں کا نوٹس لیکر دھمکیا ں دینے والوں کو گرفتار اور آصف میمن کو تحفظ فراہم کیا جائے بہ صورت دیگر ووٹرز الائنس پاکستان کے تحت 26 نومبر کا ملتوی کردہ یوم سیاہ اور احتجاج بلا تاخیر شروع کیا جا سکتاہے۔ان خیالات کا اظہار اور مطالبات کا اعلان ملک بھر کے ووٹرز (انتخابی رائے دہندگان) کے اتحاد اور نمائندگی کی واحد ملک گیر تنظیم ’’ ووٹرز الائنس پاکستان‘‘ کے بانی و مرکزی چیئرمین اور ممتاز قومی و سماجی رہنا جمیل اقبال سیّد اوریگر مرکزی رہنما ؤں اللہ دتہ قریشی، شکیل ملک، سیدّ شجاع احمد، راؤ صولت علیخان، ارشد ندیم اور دیگر نے زیادتیوں سے متاثرہ صحافیوں سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ا لائنس کے مرکزی سیکرٹریٹ ’’ پرسنٹ 98 عوامی خدمت مرکز میں منعقدہ اہم اجلاس میں کیا۔

یہ بھی پڑھیں  ’’مجھے نشانہ کیوں بنایا گیا؟

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker