تازہ ترینعلاقائی

قصور کے نواح میں سابقہ دشمنی کی بناء پردو افراد کوفائرنگ کرکے موت کے گھات اتاردیا

kasurقصور( حافظ جاویدالرحمن سے ) قصور کے نواح میں دو مختلف مقامات پر سابقہ دشمنی کی بناء پر ایک عورت سمیت دو افراد کوفائرنگ کرکے موت کے گھات اتار دیا گیا تفصیلات کے مطابق موضع ویرم کا رہائشی بشارت علی ڈوگر عدالت سے پیشی کے بعد موٹر سائیکل پر اپنے گھر کی جانب جا رہا تھا کہ گاؤں کے باہر گھات لگائے مخالفین نے اس پر فائر کھو ل دیا جس کی زد میں آکر بشارت زخمی ہو گیا اور موٹر سائیکل سے گر گیا اور موقع پر زندگی کی بازی ہار گیا اسی طرح چھانگا مانگا کے علاقہ چک32میں گھر میں داخل ہونیوالے مخالفین نے سوئی ہوئی خاتون بشیراں بی بی کو فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کے بعد فرار ہو گئے پولیس نے دونوں نعشوں کو قبضہ میں لیکر مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ قصور ٹوٹل پیٹرول پمپ کے قریب شراب کے نشہ میں دھت موٹر سائیکل 125پر سوار اپنے سامنے سے آنیو الی کار سے ٹکرا دی جس سے کار کا فرنٹ تباہ ہو گیا جبکہ موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو 1122نے ہسپتال پہنچا دیا پولیس مصروف تفتیش ہے

یہ بھی پڑھیں  قصور:ڈکیتی کی وارداتوں میں ڈاکوزیورات،نقدی،موبائل فونزچھین کرلے گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker