تازہ ترینعلاقائی

قصور:ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کا درخواست دھندہ کوکرپٹ اہلکار کے خلاف درخواست واپس لینے پر دباؤ

kasurقصور ( تحصیل رپورٹر )ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن قصور نے درخواست دھندہ کو ایک کرپٹ اہلکار کے خلاف درخواست واپس لینے پر دباؤ ڈالنا شروع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق درخواست نمبر E-143/11کی انکوائری کے دران ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن قصور نے توہین آمیزانہ گفتگو کرتے ہوئے درخواست دھندہ سے کہا کہ آپ نے ایک کرپٹ اہلکار کی کرپشن اور غبن کے خلاف درخواست کیوں دی ہے اور اگر کوئی اہلکار اپنے محکمے میں کرپشن کرتا ہے تو آپ کو کیا تکلیف ہے اسے کرپشن کرنے دیں۔ یہ اس اہلکار کا اور اس کے محکمے کا اندرونی معاملہ ہے۔آپ کا اس سے کیا تعلق ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر نے الزام علیہ کرپٹ اہلکار کی صفائی دیتے ہوئے کہا کہ آپ اس کرپٹ اہلکار کا پیچھا چھوڑ کیوں نہیں دیتے۔ آپ میرے پاس کیوں آجاتے ہیں جس پر درخواست دھندہ نے انھیں بتایا کہ وہ خود ان کے پاس نہیں آئے بلکہ انہوں نے خود تحریری نوٹس بھجوا کر انھیں بلوایا ہے۔ درخواست دہندہ نے الزام علیہ کے خلاف ٹھوس ثبوت بھی پیش کیے ۔ تاہم ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن قصور نے آخر میں دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ یا تو وہ اپنی درخواست واپس لے لیں یا وہ اس کو آئندہ تاریخ پیشی پر خارج کردیں گے۔ درخواست دہندہ نے ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن قصور کے ناروا سلوک اور جانبداری کے بارے میں ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور کو تحریری درخواستیں بھجوا دیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker