تازہ ترینعلاقائی

قصور:تقل علاج سے ٹی بی سے متاثرہ مریض 100فیصد تندرست ہو جاتا ہے،ڈاکٹر خالد

kasurقصور(حافظ جاویدالرحمن سے ) ورلڈ ٹی بی ڈے کے حوالے سے آج مورخہ21اپریل بروز جمعرات 10بجے دن ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفس قصور سے شروع ہو کر دربار بابا بلھے شاہ تک جانے والی ریلی ،ٹی بی لا علاج مرض نہیں ہے ،کے عنوان سے منعقد کی جائے گی ریلی کے آرگنائزر ٹی بی پروگرام کے ضلعی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر محمد خالد کے مطابق ریلی میں محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران،کارکنان ،لیڈی ہیلتھ ورکرز ،اور پیرا میڈیکل سٹاف کے علاوہ ڈی سی او قصور محمد احسن وحید ،ڈی پی او قصور سید خرم علی شاہ ،تمام ضلعی افسران ،وکلاء ،صحافی،سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایک کثیر تعداد شرکت کرے گی ڈاکٹر محمد خالد نے بتایا کہ مستقل علاج سے ٹی بی سے متاثرہ مریض 100فیصد تندرست ہو جاتا ہے تمام سرکاری ہسپتالوں کے علاوہ قصور شہر میں 23سنٹر اور دو لیب پر مفت علاج اور تشخیص کی سہولیات میسر ہیں انہوں نے کہا کہ ٹی بی سے بچاؤ اور اس کے علاج کی آگہی مہم میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو ذمہ داری سے تعاون کرنا چاہیے تاکہ نا خواندہ اور متاثرہ افراد کی طبی مدد کی جا سکے

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم کے کزن طارق شفیع سے جے آئی ٹی کی تفتیش مکمل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker