تازہ ترینعلاقائی

قصور:قصورسے پاکستان تحریک انصاف کلین سویپ کرے گی، مسعوداحمد بھٹی

gafor bhatiقصور( حافظ جاویدالرحمن سے )انتخابات میں قصورسے پاکستان تحریک انصاف کلین سویپ کرے گی ،عمران خان پاکستان کو لوڈشیڈنگ جیسے خطرناک مسائل سے چھٹکارہ دلانے کے ساتھ ساتھ غربت اور مہنگائی کے مسائل کو ترجعی بنیادوں پر حل کریں گے پورے ملک میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دیں گے اور کسی منصوبے میں بھی کرپشن کا سوال پیدا نہیں ہوگا پاکستان تحریک انصاف کے مخا لفین کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں ان کو اپنی شکست یقنی طور پر نظر آرہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر حلقہ PP175 مسعود احمد بھٹی نے پاک نیوز سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان کے علاوہ ملک میں بڑھتی ہوئی غربت ،مہنگائی،کرپشن ،لوڈشیڈنگ ،لاقانونیت ،اور دیگر بحرانوں کے خاتمہ کیلئے کسی اور رہنماء میں صلاحیتیں نہیں ہیں ،پیپلز پارٹی نے 5سالوں کے اقتدار میں قوم کو آنسوؤں کے علاوہ کچھ نہیں دیا مسلم لیگ ن نے زرداری حکومت کو مکمل تحفظ فراہم کیا میاں برادران بھی اس جرم میں برابر کے شریک ہیں ،روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والوں نے ہر غریب سے روٹی چھین لی۔انہوں نے مزید کہا کہ منتخب ہوکر دیہات اور شہر کی ٹریولنگ میں ایک نیا سسٹم رائج کرینگے ہرعام وخاص دیہاتی کو بھی سفر کی لوکل ٹرانسپورٹ مہیا کی جائے گی ۔ غریب کو اس انصاف ملے گا مسعود احمد بھٹی نے کہا کہ عوام پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو کتنی بار آزما چکے ہیں اب ایک موقع عمران خان کو دیں تاکہ وہ ملک کی تقدیر بدل سکیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button