پاکستانتازہ ترین

11مئی کو تیر اور بلا دونوں کو دفن کرنا ہوگا ، شہباز شریف

shahbazخانیوال(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے رہنما شہبازشریف نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے پانچ سالہ دور میں کرپشن اورلوٹ مار ہوئی،5سال کراچی میں قبضہ گروپ اوربھتاخوروں کاراج رہا،تیراوربلامل چکاہے،دونوں ایک ہی زبان سے ایک ہی بات کرتے ہیں،11مئی کو تیر اور بلا دونوں کو دفن کرنا ہوگا۔ خانیوال میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہنا تھاکہ پی پی حکومت نے لوٹ مارکا بازار گرم کئے رکھا،ملتان میں سابق وزیراعظم نے50ارب کے فنڈزلگائے جونظرنہیں آتے،50ارب کے فنڈزمیں کرپشن اورلوٹ مارہوئی،5سال میں کسانوں کیلیے بجلی بندکردی گئی،کھادکی خریدوفروخت میں اربوں کی کرپشن ہوئی۔شہبازشریف کا کہنا تھاکہ ہم نیپنجاب کے عوام کوبسیں چلاکرسہولتیں دیں،میٹروبس میں عام آدمی سفرکرتے ہیں جس سے ان کے پیٹ میں مروڑاٹھتاہے،ہم جہاز،ہیلی کاپٹر،سائیکل، گاڑی پرپہنچ کرسیلاب زدگان کی مددکی،2011میں ڈینگی سے کئی افرادکاانتقال ہوااور2012میں ایک کابھی نہیں۔انہوں نے کہا کہ غربت کاخاتمہ کرناہے،صنعتوں کودوبارہ چلاناہے تونوازشریف کوووٹ دیناہوگا،انہوں نے دعویٰ کیا کہ ڈھائی سال میں ملک بھرسے اندھیرے ختم کردیں گے،نوازشریف کی قیادت میں پاکستان اپناکھویاہوامقام واپس حاصل کریگا،نوازشریف کوووٹ نہ دیاتوپاکستان آگے نہیں پیچھے چلاجائیگا۔شہبازشریف نے کہاکہ تیراوربلامل چکاہے،دونوں ایک ہی زبان سے ایک ہی بات کرتے ہیں،بلاول بھٹواورعمران خان کی تقریرلکھنے والاایک ہی ہے،بلے اورتیرکو11مئی کودفن کرناہوگا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button