تازہ ترینعلاقائی

لاہور: ہر مشکل گھڑی میں فوج کا کردار قابل ستائش ہے ،مقررین

کاہنہ ( نامہ نگار ) بارشیں عذاب الہی نہیں رحمت خداوندی ہے معمول سے زیادہ بارشوں نے حکمرانوں کی کرپشن کا پول کھول دیا ہے سسکتی انسانیت کی خدمت کی بجائے فوٹو سیشن کرواتے ہمارے حکمران میں انسانیت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی دکھی انسانیت کی خدمت اندانیت کی معراج ہے سیلاب کی موجود ہ صورتحال میں ہمیں اپنے بہن بھائیوں کے دکھ کا مداوہ اولین ترجیح ہونا چاہیے ۔ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو حضرت خواجہ اویس قرنی اور چیف ایڈیٹر روزنامہ رات نے کاہنہ نو عیسیٰ نگر میں نور حیات پراپرٹی ایڈوائیزر آفس کے افتتاح کے موقع پر صحاافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانھوں نے مذید کہا کہ ہر مشکل گھڑی میں فوج کا کردار قابل ستائش ہے سیاسی پارٹیوں کو سیاست کرنے کی بجائے خدمت کرنی جاہیے اس وقت ملک کو ایمرجنسی طور پر ڈیم بنانے کی ضرورت ہے تاکہ جانی مالی نقصان کے ساتھ پانی محفوظ کیا جا سکے آنے وقت میں پانی کے حصول میں جنگیں ہوں گی انھوں نے زور دیتے ہوئے کہاکہ ہمیں خواجہ اویس قرنی کے قول جس میں آپ نے فرمایا کہ سرداری کر میں نے خدمت اللہ کی خیر خواہی میں پایا ۔ہمارے پل،ہماری تعمیرات اور ہمارے جو بند بنائے جاتے ہیں ان کی عمریں گزر چکی ہیں حکمرانوں نے رشوت لے کر دریایوں اور آبی گزر گاہوں کے راستوں میں تعمیرات کروا کر راستے بلاک کر دئیے ہیں ان کے خلاف قانونی کاروائی کرواتے ہوئے تجاوزات ختم کی جائیں تاکہ اس طرح کے حادثات سے بچا جاسکے ۔شرکاءمیں صدر پریس کلب سید ذاہد حسین شاہ، چیرمین پاور گروپ آف لائیرز ، محمد رضا ایڈووکیٹ،محمد افضال عظیم پاہٹ، ایڈووکیٹ چیف ایڈیٹر روزنامہ حکومت محمد امین بھٹی ، ،ایڈمنسٹریٹر کاہنہ انڈس ہسپتال سجاد علی شاکر،جنرل نے بھی خطاب کیا اس موقع پر سیاسی سماجی ، دینی اور فلاحی تنظیموں کے عہدےداران کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button