پاکستانتازہ ترین

تبدیلی اورانقلاب کے نام نہاد نعرے کے پیچھے انتشارنظرآ رہا ہے۔ شہباز شریف

shahbazلاہور(نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ امپورٹڈسیاسی عناصر کے عزائم ناکام بنا دیں گے۔تبدیلی اور انقلاب کے نام نہاد نعرے کے پیچھے انتشار نظرآ رہا ہے۔لا ہور میں اراکین اسمبلی سے ملاقات کے دوران وزیراعلی پنجاب نےکہا کہ موجودہ حالات میں ملک کسی قسم کی افرا تفری کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ درآمد شدہ عناصر کا مقصد انتشار پھیلانا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ امپورٹد عناصر جمہوریت کے لٹیا ڈبونے کے در پے ہیں۔روز اول سے ناہلی اور کرپشن کے خلاف آواز اٹھا رہا ہوں، چھ سال بعد وطن واپس آنے والے کس منہ سے تبدیلی کی بات کررہے ہیں۔وزیراعلی پنجاب نے کہاکہ انتخابات کا بروقت انعقاد ملک کے استحکام اور سلامتی کیلئے انتہائی ضروری ہے۔ الیکشن التواءمیں ڈالنے کیلئے لانگ مارچ کا ڈرامہ رچایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  خون کا عطیہ کسی کی زندگی بچا سکتا ہے……!

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker