تازہ ترینعلاقائی

لاہور:صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے ،سید زاہد حسین

downloadلاہور ( پ ر )گزشتہ روز پریس کلب کاہنہ کے صدر سید زاہد حسین نے مقامی صحافیوں،مرید حسین سیال،یوسف نجمی ،غلام مصطفی بھٹی،ایم اے تبسم،امتیاز علی شاکراشفاق بھٹی،ڈاکٹرمحمد اکرام اور دیگر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے ۔عدلیہ اور انتظامیہ کی طرح صحافت بھی ملک وقوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔اگر کسی ریاست کے صحافی اپنے فرائض موثر طریقے سے سرانجام نہ دیں تو ریاست کا وجود خطرے میں پڑسکتا ہے ۔صحافی کے قلم سے لکھا ہوا ایک لفظ ملک وقوم کے لیے بہترین یا بدترثابت ہوسکتا ہے۔اسی لیے صحافی اپنے نظریے اور تجزیے کو بڑے ہی محتاط انداز اور حقائق کی روشنی میں پیش کرتے ہیں ۔یوں تو انسان کسی مذہب یافرقے کا قیدی نہیں بلکہ فطرتا آزاد پیدا ہوتا۔اس لیے آزادی انسان کا پیدائشی حق ہے ۔جسے دنیا میں قانونی حیثیت بھی حاصل ہوچکی ہے۔اسی طرح آزادی صحافت بھی آئینی اور قانونی حق ہے ۔جہاں حقوق ہوں وہاں فرائض کا ہونا لازم ہے ۔آزادی صحافت کا آئینی حق ہے ،اسی لیے صحافت کے ہر ادارے کو چاہیے کہ وہ حقائق کی ترسیل میں بغیر کسی خوف وخطر اور دباؤ کے اپنے حق کو استعمال کریں ۔کیونکہ ظالم حکمران کے سامنے کلمہ حق کہنا بھی جہاد ہے ‘لہٰذا صحافیوں کا فرض بنتا ہے کہ اپنی آزادی اظہار پر پابندی نہ لگنے دیں۔سچے اور کھرے صحافی کسی بھی قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں جبکہ زرد صحافت وہ بدنماء داغ ہے جسے دھونے کے لیے ہمیں اپنا خون بھی دینا پڑا تو ہم گریزنہیں کریں گے۔صحافت ہمارااُوڑھنا ،بچھونا ہے جس کی حفاظت ہمارااولین فرض ہے،زردصحافت کے خلاف جہاد جاری رہے گا:

یہ بھی پڑھیں  پھولنگر:جماعت اسلامی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلیے5فروری بھرپور انداز میں منائے گی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker