تازہ ترینعلاقائی

لاہور ہائیکورٹ نےمیٹرو بس سروس کے خلاف درخواست نمٹا دی

Metro-Bus-Servesلاہور(نمائندہ خصوصی) عدالت نے میٹرو بس سروس کے روٹ پر پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی کے خلاف دائر درخواست نمٹا دی ۔میٹرو بس سروس کے روٹ پر پرمٹ رکھنے والی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد نہیں کی۔سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا عدالت میں بیان۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ناصر سعید شیخ نے کیس کی سماعت کی۔عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل اے کے ڈوگر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے میٹرو بس منصوبے کو کامیاب بنانے کے لئے اس روٹ پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کر دی ہے جس سے ہزاروں افراد بے روز گار ہو چکے ہیں اور عام گاڑیوں کی بندش سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا رہاہے۔سرکاری وکیل نے کہا کہ درخواست قابل سماعت نہیں کیوں کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں۔جس پر عدالت نے سرکاری وکیل کی سخت سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ عدالت کے علم میں آ چکا ہے اب عدالت خود اسے دیکھے گی۔عدالت نے سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہ کس قانون کے تحت عام گاڑیوں کومیٹرو بس کے روٹ پر آنے سے روکا گیا۔ جس پر سیکرٹری نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ میٹرو بس سروس کے روٹ پر پرمٹ رکھنے والی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد نہیں کی۔عدالت نے سیکرٹری کے بیان کو ریکارڈ کا حصہ بناتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

یہ بھی پڑھیں  ایشین گیمز کرکٹ:پاکستان وومن ٹیم کابنگلا دیش وومن ٹیم کو میچ جیتنے کیلئے 98رنز کا ہدف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker