پاکستانتازہ ترین

آئندہ انتخابات ہر حوالے سے انتہائی اہم ہیں ، نواز شریف

nawazلاہور(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں مضبوط اور اچھی شہرت کے امیدوار سامنے لائیں گے ،ق لیگ چھوڑ کر ن لیگ میں شامل ہونے والے رہنماء پارٹی کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرینگے۔ انتخابات میں پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم اور ٹکٹ فارم کی اسکروٹنی کمیٹیوں کے قیام سے متعلق ہونے والے اجلاس سے خطاب میں کہاکہ انتخابات میں مسلم لیگ ن صرف ایسے امیدواروں کو ترجیح دیگی جو اپنے اپنے حلقوں میں مضبوط ہیں اور ان کی فتح بھی یقینی ہے۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ انتخابات ہر حوالے سے انتہائی اہم ہیں اس لیے ٹکٹوں کی تقسیم کے مرحلے پر زیادہ سے زیادہ توجہ دی جائے۔ ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف نے ٹکٹ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ میں پانچ دن توسیع کی منظوری بھی دی۔ بعد ازاں ماڈل ٹاﺅن میں مسلم لیگ ق کے مختلف رہنماﺅں نے میاں نواز شریف سے ملاقاتیں کیں اور ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا جن میں صوبہ ہزارہ تحریک کے چیئرمین سردار یوسف ،مسلم لیگ ق کی مستعفی ہونے والی رکن پنجاب اسمبلی عائشہ جاوید ،رکن پنجاب اسمبلی حمیرا اویس ،سخی تنولی اور وجہیہ الزماں شامل ہیں ،ق لیگ چھوڑ کر ن لیگ میں شامل ہونے والوں کو نواز شریف نے خوش آمدید کہا اور کہا کہ انکی مسلم لیگ ن میں شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط اور مستحکم ہوگی۔نواز شریف نے کہاکہ ہزارہ میں مسلم لیگ ن ایک بار پھر مضبوط ہو رہی ہے سردار یوسف کی ن لیگ میں شمولیت سے پارٹی کو فائدہ ہوگا ۔ مسلم لیگ ن کے اہم اجلاس کے موقع پر شہر بھر کے قصابوں نے پنجاب حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہر کیا اور شدید نعرے بازی کی مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے پنجاب حکومت نے مظاہرین سے مذاکرات کیے اور مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button