تازہ ترینعلاقائی

لاہور:منفی بیان بازی اورپتنگ بازی قابل برداشت نہیں: محمدناصراقبال خان

لاہور(پریس ریلیز) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان،مرکزی چیف آرگنائزرمیاں محمدسعیدکھوکھر ، سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدور مخدوم وسیم قریشی ایڈووکیٹ،میاں زاہدلطیف ،تنویرخان، محمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ، ندیم اشرف ،سلمان پرویز،مرکزی نائب صدور ناصرچوہان،ممتازاعوان،محمدشاہدمحمود ،صدرنیویارک محمدجمیل گوندل،صدربلوچستان کامران خان بازئی ،صدر پنجاب محمدیونس ملک ، صدر مدینہ منورہ سرفرازخان نیازی،صدرکراچی یونس میمن ،صدر چنیوٹ راناشہزادٹیپو ،صدرفیصل آبادندیم مصطفی،صدرٹیکسلا سردارمنیراختر اور صدر قصور میاں اویس علی نے کہا ہے کہ منفی بیان بازی اورپتنگ بازی قابل برداشت نہیں۔ بدعنوانوں،چوروں کی طرح پتنگ بازوں کیخلاف بھی کریک ڈاؤن کیاجائے،۔مٹھی بھرلوگ اپنے نام نہادشوق کیلئے معاشرے کوتختہ مشق نہیں بناسکتے۔پنجاب حکومت کے پاس شہریوں کی زندگی سے کھیلنے کامینڈیٹ نہیں،پی ٹی آئی نے اپنے منشورمیں پتنگ بازی کی اجازت کاعندیہ تک نہیں دیاتھا۔ صوبائی وزیراطلاعات کاعاقبت نااندیشانہ رویہ قومی سیاست میں تنازعات اورفسادات کو جنم دے رہا ہے۔ پنجاب حکومت پتنگ بازی کے نتیجہ میں ہونیوالی اموات کاجواب دے۔صوبائی وزیراطلاعات پنجاب نے عجلت میں بسنت کاشوشہ چھوڑتے ہوئے بچوں سمیت شہریوں کی زندگی خطرے میں ڈال دی ،فوری قلمدان واپس لیااورگرفتارکیاجائے ۔ کسی مہذب معاشرے میں پتنگ بازی سے بچوں کی اموات ہوتیں تووہاں طوفان آجاتا ۔وہ ایک اجلا س سے خطاب کررہے تھے ۔محمدناصراقبال خان ،میاں محمدسعید کھوکھر اورمحمدرضاایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ اگربدعنوان قابل گرفت ہیں توبدزبان بھی ہرگز دندنا نہیں سکتے ۔اہل سیاست اوراہل صحافت سمیت مختلف طبقات کی بار بار ہتک اورباربارمعذرت کرنامنفی بلکہ مجرمانہ روش ہے ۔دوچاروفاقی وصوبائی وزراء مسلسل بدزبانی سے حکومت کی بدانتظامی نہیں چھپاسکتے ۔انہوں نے کہا کہ اب بیمار شہری صرف ”دعا”کے رحم وکرم پر ہیں کیونکہ ان سے” دوا”چھین لی گئی ہے،اچانک ادویات کے نرخ15سے 22فیصد بڑھنا ناقابل فہم ہے ۔ روپیہ کی قدرمیں کمی سے ملک میں مہنگائی کا سیلاب امڈآیا ہے، منی بجٹ آنے سے گھرگھرصف ماتم بچھ جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ معاشی بدحالی اورعوامی حقوق کی پامالی پرسنجیدہ طبقات میں شدیدغم وغصہ پایاجاتا ہے۔حکومت ورثہ میں ملے پیچیدہ مسائل کاسدباب کرنے کی بجائے ملک میں مزید بحران پیدانہ کرے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت مہنگائی روکے اورشہریوں کوخاطرخواہ ریلیف کی فراہمی یقینی بنائے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button