تازہ ترینکھیل

ورلڈ ٹی 20: نیوزی لینڈ کا بھارت کو فتح کے لیے 127 رنز کا ہدف

ناگپور(نمائندہ سپورٹس) نیوزی لینڈ نے بھارت کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سپر ٹین کے پہلے میچ میں جیت کیلئے ایک سو ستائیس رنز کا ہدف دیا ہے۔۔ ناگپور میں کھیلے جارہے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سپر ٹین کے پہلے میچ کا ٹاس نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔۔ کیویز کی جانب سے اننگز کا آغاز مارٹل گپٹل اور کین ولیمسن نے کیا۔۔ میچ کی پہلی ہی گیند پر گپٹل نے ایشون کو چھکا لگا کر کھیل آغاز کیا۔۔ لیکن اگلی ہی گیند پر گپٹل ایل بی ڈبلیو ہوکر پویلیئن لوٹ گئے۔۔ کولن منرو نے بھی ایسا ہی کیا ایک چھکا لگایا اور سات رنز بناکر چلتے بنے۔۔ کپتان ولیمسن آٹھ رنز بناکر اسٹمپ ہو گئے۔ پینتیس کے مجموعی اسکور پر تین کیوی بلے باز پولیئن لوٹ گئے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button