تازہ ترینعلاقائی

اناڑی شکاری شیر کاشکار کرتے خودشکار بن جاتے ہیں ۔ سعد رفیق

Kh Saad Rafique Candidate NA-125 29-4-13لاہور( نامہ نار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اورامیدواراین اے 125 خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اناڑی شکاری شیر کاشکار کرتے خودشکار بن جاتے ہیں۔پاکستان کوشکاریوں یامداریوں کی ضرورت نہیں،عوام میاں نوازشریف کی صورت میں اس نجات دہندہ کے منتظر ہیں جوقومی بحرانوں پرقابوپائے اورآئی سی یومیں پڑی قومی معیشت کوٹیک آف کی پوزیشن پرلے آئے۔آج کے نوجوان زیادہ پریکٹیکل اورمیچور ہیں ،وہ بلندبانگ دعوؤں پرکان نہیں دھرتے بلکہ کارکردگی کی بنیاد پرقیادت اورامیدواروں کاموازنہ کرتے اپناووٹ سب سے اہل امیدوارکودیتے ہیں۔نوجوانوں نے مینار پاکستان میں بلے بازوں کا گانابجاناسنامگر ووٹ پرمہرلگاتے وقت وہ صرف اپنے ضمیر کی آوازسنیں گے۔خالی نعروں سے نیا پاکستان نہیں بنے گا،ایک متمدن،مہذب اوردہشت گردی سے محفوظ پاکستان کے قیام کاقومی ایجنڈا صرف میاں نوازشریف کے پاس ہے۔مسلم لیگ (ن) نے معاشرے کے تمام طبقات کوڈیلیور کیا ہے ۔پنجاب اورپاکستان کے لوگ مردم شناس اورقدردان ہیں ،وہ 11مئی کے دن مسلم لیگ (ن) کومینڈیٹ دے کراپنے صادق جذبوں کااظہار کریں گے۔وہ محمد پورہ، انجمن ارائیاں نشاط کالونی کے اجتماع،لونیا کالونی صدر،نیوسپرٹاؤن اورگلبہار کالونی میں اجتماعات سے خطاب کررہے تھے۔امیدوار پی پی155میاں نصیراحمد،امیدوار پی پی156چودھری یٰسین سوہل،نسیم وڑائچ،قاری حنیف ،چودھری سجاد،حاجی اقبال،وسیم الحق، اخلاص شاہ،محمود گیلانی ،شہبازڈوگر،اشرف گجر۔مرزاسلیم بیگ اورملک مسعود سمیت مقامی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔
خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ ا نسان کی گفتگواس کی تعلیم وتربیت اورا س کے حسن اخلاق کی آئینہ دارہوتی ہے،عمران خان کی بازاری زبان نے قوم کوشرمندہ کردیا۔بلے بازوں کے توہین آمیز اوراشتعال انگیزاندازبیاں کے باوجودہم نے تہذیب اورتحمل کادامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے نوے کی دہائی والی سیاست کاباب بندکرکے پاکستان کاسیاسی کلچر بدل دیا مگر کچھ تہذیب سے عاری لوگ سیاست کوبدنام کرنے کے درپے ہیں۔عوام کی طاقت ہمارے ساتھ ہے ،ملک وقوم کی تقدیرضروربدلے گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker