تازہ ترینعلاقائی

میاں نوازشریف،میاں شہبازشریف کے شیرہرسازش کامقابلہ کریں گے :اصغرمجید

لاہور( امتیاز شاکر)سینئررہنماپاکستان مسلم لیگ ن اوراُمیدوارپی پی 169اصغرمجید(گجومتہ) نے کہا ہے کہ ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کوئی معمولی بات نہیں،مخالفین نے ہمیشہ الزامات اور گالیوں کی سیاست کی ہے، نیا پاکستان بنانے والوں کو سیاست چھوڑ کر کوئی اور کام کر لینا چاہیے۔2018 ء میں مسلم لیگ ن ہی جیتے گی۔ مسلم لیگ (ن) نے اقدار اور عوامی خدمت کی سیاست کی ہے، مسلم لیگ ن پہلے سے زیادہ مضبوط اور متحد ہے، مخالفین نے محمد نواز شریف کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کے علاوہ کوئی کام ذمہ داری سے نہیں کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روزالیکشن مہم کے دوران ،ن لیگی کارکنوں کے ساتھ مختلف ملاقاتوں میں گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ( ن )کی حکومت نے اپنے دور اقتدار میں عوام کے ساتھ کئے گئے تمام وعدے پورے کئے۔ آئندہ بھی ملک وقوم کی خدمت کے لیے پر عزم ہیں اور ترقیاتی کاموں کی بنیاد پر مسلم لیگ ( ن )اکثریت سے کامیاب ہو گی ۔سازشی عناصر کو عوامی ووٹوں کی طاقت سے الیکشن میں شکست ہو گی مسلم لیگ (ن ) کو عوام کی مکمل حمایت حاصل ہے اور عوام کی مدد سے ہی مسلم لیگ ( ن )نے کیخلاف ہونے والی تمام سازشیوں کا مقابلہ کیا جائے گا تبدیلی کے جھوٹے نعرے لگانے والوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا مسلم لیگ ( ن ) نے اپنے دورے اقتدار میں عوام کے بنیادی مسائل حل کیے اور حکومت کو وراثت میں ملنے والی دہشت گردی سمیت دیگر بحران حل کر دیے ہیں انہوں نے کہا کہ پانچ سالہ دوراقتدار میں مخالفین نے مسلم لیگ ( ن ) کے خلاف سازشیں کی اور الزام تراشیاں اور دھرنے دیے پارلیمنٹ کو گالیاں دیں لیکن مسلم لیگ ( ن ) کی قیادت نے تمام سازشوں اور الزام تراشیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا

یہ بھی پڑھیں  کہاں ہیں تمہارے دعوے ۔۔۔اور یہ ہے حقیقت !ٍ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker