پاکستانتازہ ترین

ن لیگی رہنماؤں نے اورنج لائن ٹرین کا افتتاح کردیا

لاہور(پاک نیوز)ن لیگی رہنماؤں نے اورنج لائن ٹرین کا افتتاح کردیا، یہ وہ ہی منصوبہ ہے جس کا افتتاح آج وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے بھی کیا جا رہا ہے۔لاہور ميں اورنج لائن ميٹرو ٹرين کے افتتاح کے موقع پر پاکستان مسلم ليگ ن نے اپنا عليحدہ پروگرام سجا ليا۔ جين مندر اسٹيشن پر ليگی رہنما اور کارکنوں کی جانب سے منصوبے کا افتتاح کیا گیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور ن لیگی رہنما ایاز صادق کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات عوام کے سامنے ہیں۔ چینی، آٹا، بجلی اور گیس چوروں کا وقت پورا ہوگیا۔ حکومت نے سوچا تھا اورنج ٹرین کا کریڈٹ نواز شریف کو نہیں دیں گے۔ جو لوگ فيتہ کاٹيں گے وہ کتنا شرمندہ ہوں گے۔خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ تحريک انصاف کی حکومت نے اورنج لائن کا کريڈٹ نواز شريف اور شہبازشريف کو نہ دينے کے ليے منصوبے کے افتتاح ميں ڈھائی سال تاخير کی، جتنے پيسوں ميں ن ليگ نے 4 منصوبے بنائے اتنے ميں پشاور کی بی آر ٹی بنی۔

یہ بھی پڑھیں  کیسی محبت

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker