پاکستانتازہ ترین

لاہور:این اے 120 سے نوازشریف کے خلاف اپیل خارج، کاغذات منظور

nawazلاہور(نمائندہ الیکشن لاہور) الیکشن ٹریبینول نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کے خلاف تمام اعتراضات مستردکرکے انہیں حلقہ این اے 120 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ لاہورکے حلقے این اے 120 میں پی پی کے امیدوارملک سہیل اورمیاں افتخار نے نوازشریف کے کاغذات منظورہونے پراعتراضات اٹھائے تھے جنہیں الیکشن ٹربیونل نے مسترد کرتے ہوئے نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے ہیں۔ دوسری جانب الیکشن ٹریبیونل نے این اے 71 میانوالی سےعمران خان کے خلاف عبید اللہ شادی خیل کے اعتراضات مسترد کئے جبکہ این اے 48 اسلام آباد سے فیصل سخی بٹ اورمخدوم جاوید ہاشمی کے کاغذات منظورکرلیے۔ این اے 53 اور 53 راولپنڈی میں چوہدری نثارعلی خان کے خلاف اعتراضات پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا جبکہ ملتان میں الیکشن ٹربیونل نے مسلم لیگ (ن) کی رہنما تہمینہ دولتانہ اوران کے بیٹے کےخلاف اعتراضات پر16 مارچ تک جواب طلب کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں  ڈی جی آئی ایس پی آر کل تین بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker