تازہ ترینعلاقائی

مصطفی آباد میں 55شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کےلئے تقریب 6ستمبر کو ہو گی

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) 55شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کےلئے تقریب 6ستمبر کو ہو گی ،ساڈھے سات بجے فوج کے دستے سلامی دیں گے، 8بجے بچوں کے تقریری مقابلے ہوں گے، شام چار بجے کبڈی میچ ہو گا، تفصیلات کے مطابق کھیم کرن کے محاذ پر دفاع وطن کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے مصطفی آباد میں دفن 55شہدا کو خراج تحسین کرنے کےلئے گنج شہدا مصطفی آباد میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا جائے گا، جس میں صبح ساڈھے سات بجے پاک فوج کے دستے سلامی دیں گے، 8بجے مصطفی آباد کے مختلف سکولوں کے بچوں کے درمیان دفاع وطن کے حوالے سے تقریری مقابلے ہوں گے، شام چار بجے سے چھ بجے تک کبڈی میچ کا اہتمام کیا جائے گا، تقریب کے اہتمام پر خادم شہدا مصطفی آباد غلام مصطفے کی طرف سے تقریری مقابلے میں حصہ لینے والے بچوں، مہمانوں اور انتظامیہ کو شیلڈیں پیش کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button