تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:دو چاچوں نے سات سالہ بھتیجے کو زہرملا کھانا کھلا کرقتل کردیا

اوکاڑہ (محمدمظہررشیدبیوروچیف )دو چاچوں نے سات سالہ بھتیجے کو زہر ملا کھانا کھلا کر قتل کردیا ملزمان کو شبہ تھا کہ کمسن مقتول ناجائز اولاد ہے۔ تفصیلات کے مطابق چک محمد سرور داخلی اٹاری کی رہائشی خاتون غلام فاطمہ نے پولیس کو درخواست دی کہ اس کے دیور محمد احمد اور عبدالکریم نے اس کے سات سالہ بیٹے عدنان کو اس کی عدم موجودگی میں کھانے میں زہر ملا کر کھلا دیا جس سے اس کی حالت غیر ہونے لگی تو وہ اس کا علاج کرانے کیلئے ہسپتال لے گئی مگر وہ جانبر نہ ہوسکا اور دم توڑ گیا۔غلام فاطمہ کے مطابق ملزمان کو شبہ تھا کہ کمسن مقتول ناجائز اولاد ہے اور وہ اپنے باپ کی جائیداد کا وارث نہ بن سکے پولیس نے غلام فاطمہ کی درخواست پر ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا اور تفتیش شروع کردی*

یہ بھی پڑھیں  عمران خان کا اسحاق ڈار سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker