تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ پولیس کا دو قحبہ خانوں پر چھاپے گیارہ افراد گرفتار

اوکاڑہ (محمدمظہررشید بیوروچیف )اوکاڑہ پولیس کا دو قحبہ خانوں پر چھاپے گیارہ افراد گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ اے ڈویژن کو اطلاع ملی کہ سیٹھ کالونی اور گورنمنٹ کالونی میں قحبہ خانوں میں چند افراد رنگ رلیاں منانے میں مصروف ہیں جس پر تھانہ اے ڈویژن اوکاڑہ کے انوسٹی گیشن انچارج ،سب انسپکٹر جاوید خاں کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے سیٹھ کالونی سے چار افراد خرم، محمد عثمان، محمد اکرام اور یاسمین جبکہ گورنمنٹ کالونی میں چھاپہ مارتے ہوئے7افراد اعظم، فرحان، مزمل، رضا، سعدیہ، نادیہ، شیبا بی بی کو رنگ رلیاں مناتے موقع پر گرفتار کرلیا پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے*

یہ بھی پڑھیں  للیانی:ڈیڑھ ماہ قبل جلنے والا ٹرانسفارمر مرمت نہ ہو سکا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker