تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر:عوام کے جان ومال کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے،ڈی پی او

بہاولنگر (رانا فیصل رحمن)پولیو ٹیم کے کام میں مزاحمت اور ان کو ڈرانے دھمکانے والے افراد کسی رعائیت کے مستحق نہیں ہیں ۔ ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ اوز اپنے علاقہ جات میں ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے پولیو آگاہی سے متعلق ورکشاپ اورسیمینار منعقد کروائیں اور اپنے علاقے کے ڈاکٹر ، وکلاء ، میڈیا ، علماء ، انجمن تاجران اور دیگر معززین اہل علاقہ کو شامل کر کے عوام میں پولیو آگاہی سے متعلق شعوراُجاگر کریں ۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر اطہر اسماعیل نے ایس ڈی پی اوز ضلع ہذا اور انچارج برانچز دفتر پولیس سے ایک میٹنگ کرتے ہوئے کہا ۔ اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن میاں عرفان اللہ بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب خان بیگ اور آر پی او بہاولپور شاہد حنیف کی ہدایات کے مطابق ضلع بھر میں جرائم پر کنٹرول کیا جا ربا ہے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔ پولیو سے متعلق عوام میں شعوراُجاگر کرنا انتہائی ضروری ہے ۔ لہذا آپ اہلِ علاقہ سے مل کر پولیو ٹیم کی سیکیورٹی کو یقینی بنائیں ۔ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز پولیو ٹیم کے جملہ ممبران سے روزانہ کی بنیاد پر میٹنگ کریں اور ان کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں ۔ ضلعی پولیس قانون میں مزاحمت کرنے والے اور شر پسند عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button