تازہ ترینعلاقائی

امتیاز صفدر وڑائچ کے کاغذات نامزدگی مسترد

imtiaz safdarگواجرانوالہ (نامہ نگار) پاکستان کی سابق حکمران جماعت پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر مملکت برائے داخلہ امتیاز صفدر وڑائچ کے این اے سے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گیں۔ ریٹرنگ افسران کے مطابق امتیاز صفدر وڑائچ کرپشن میں ملوث رہے ہیں اور کاغذات نامزدگی میں انہوں نے اپنے اثاثے کم ظاہر کیے وہ آرٹیکل 62اور 63پر پورا نہیں اترتے۔ یاد رہے کہ امتیاز صفدر وڑائچ پیپلزپارٹی کے سنیئر رہنماؤں میں شمار کیے جاتے ہیں وہ مشرقی صوبے پنجاب میں پیپلزپارٹی کے صدر رہ چکے ہیں۔ امتیاز صفدر وڑائچ پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ کے حلقہ این اے سے انتخاب لڑنے کا ارادہ رکھتے تھے تاہم ان کی یہ خواہش اب پوری نہ ہوسکے گی۔ امتیاز صفدر وڑائچ کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر پیپلزپارٹی کو پنجاب میں ایک اور دھچکا لگا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  رحیم یارخان:نوازشریف کی مقبولیت سے تمام مداری بوکھلاہٹ کاشکارہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker