تازہ ترینعلاقائی

اسلام آباد او راولپنڈی میں صبح سویرے بارش

اسلام آباد (بیوروچیف)اسلام آباد اور راولپنڈی میں صبح سویرے بارش ہوئی ہے ۔محکمہ موسمیات نے آج پنجاب ، خیبرپختونخوا ،سبی ۔نصیرآباد اور ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے ۔جبکہ بلوچستان کے بعض علاقوں اور راجن پور سے ملحقہ ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راول پنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ جبکہ راجن پور، لیہ، ڈیرہ غازی خان اور بلوچستان کے علاقے سبی اور نصیرآباد میں آج بارش ہوگی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید بارش کے باعث بلوچستان کے بعض علاقوں اور راجن پور سے ملحقہ علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ میانوالی اور ملحقہ علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کو بھی محتاط رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ چشمہ کے مقام پر درمیانے درجہ کے سیلاب کا خدشہ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ میانوالی سے ملحقہ علاقوں میں سیلابی پانی آ سکتا ہے۔ادھر دریائے سندھ میں کالاباغ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، جبکہ دریائے کابل میں بھی پانی کا بہاؤ تیز ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق فی الحال تو سندھ میں موسم خشک ہے، تاہم چند روز بعد دادو، ہالا، حیدرآباد، بدین، ٹھٹھہ سمیت سندھ کے بیشتر علاقوں میں مون سون کی پہلی بارش کا امکان ہے

یہ بھی پڑھیں  پی ٹی آئی ۔۔۔اُمید پر دُنیا قائم ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker