تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:سٹی ٹریفک پولیس کی کارکردگی ماہ جنوری میں دو ہزار چھ چالان کئے گئے

ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی / نا مہ نگار)سٹی ٹریفک پولیس کی کارکردگی ماہ جنوری میں دو ہزار چھ چالان کئے گئے ، جرمانہ کی مد میں پانچ لاکھ نوئے ہزار ریونیو جمع کیا گیا،علاقہ میں انتظامیہ کی جانب سے ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کے بعد سروس روڈ پر پیدل چلنے والوں کے لئے آسانی پیدا ہوئی ہے،ویگن ، ٹیکسی ، ہائی ایس کے غیر منظور شدہ اڈے مسائل پیدا کر رہے ہیں،افرادی قوت میں کمی کے باوجود ٹریفک سٹی پولیس اپنے فرائض منصبی نہائت احسن طریقے سے سرانجام دے رہی ہے،میٹرو پروجیکٹ شروع ہونے کے بعد یہاں افراد قوت میں انتہائی کمی واقع ہوئی،اوور لوڈنگ ، کم عمر ڈرائیور کے خلاف سخت ایکشن لیا جارہا ہے،جنرل ہولڈ اپ میں کالے شیشے والی وہیکلز کے خلاف کاروائی کی جاتی ہے،ان خیالات کا اظہار سٹی ٹریفک انچارج ٹیکسلا اضرار خان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر انکے ہمراہ ٹکٹنگ آفیسر محمد عمران یعقوب بھی موجود تھے ، سٹی ٹریفک انچارج اضرار خان کا کہنا تھا کہ اس وقت سٹی ٹریفک ٹیکسلا کے پاس 13 افراد موجود ہیں جس میں سے کچھ باہر ڈیوٹی اور چھٹی پر ہوتے ہیں اس کے باوجود شہر میں ٹریفک رواں دواں رکھنے میں سٹی ٹریفک پولیس اپنا بہترین کردار ادا کر رہی ہے،اس ضمن میں ہمیں بہت سی مشکلات درپیش ہوتی ہیں لوگ بلا وجہ ٹریفک پولیس کو بدنام کرنے کے لئے اوچھے ہتکنڈے استعمال کرتے ہیں، جبکہ سٹی ٹریفک پولیس بلا خوف و خطر اپنے پیشہ ورانہ کاموں میں مصروف رہتی ہے، انکا کہنا تھا کہ ٹیکسلا میں باہتر فتح جنگ ہائی ایس اڈہ، صوابی مردان پائی ایس اڈہ ، ٹیکسی اسٹینڈ ، اور ٹیکسلا صدر ویگن اڈہ غیر منظور شدہ ہے ، اس کے باوجود این ایچ اے نے انھیں کھلی چھٹی دے رکھی ہے، سٹی ٹریفک پولیس کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے تاہم وہ اپنی ڈیوٹی ایمانداری اور فرض شناسی سے انجام دے رہی ہے،چالان کی بابت انکا کہنا تھا کہ کم عمر ڈرائیورز، بغیر نمبر پلیٹ گاڑی، موٹر سائیکلز،اوور لوڈنگ ، بغیر ڈراوئیونگ لائسنس،اور ٹریفک قوانین کیخلاف ورزی پر ماہ جنوری میں دو ہزار چھ چالان ہوئے جبکہ ریونیو کی صورت میں پانچ لاکھ نوئے ہزار روپے جمع کئے گئے،

یہ بھی پڑھیں  پاکستانی پارلیمنٹ سے خطاب میرے لیے اعزاز کی بات ہے،چینی صدرشی چن پنگ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker