تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا: تحصیل پریس کلب ٹیکسلا کے انتخابات، ڈاکٹر سید صابر علی صدر ، توقیر ریاض خان جنرل سیکرٹری منتخب

ٹیکسلا( نا مہ نگار) تحصیل پریس کلب ٹیکسلا کے انتخابات، ڈاکٹر سید صابر علی صدر ، توقیر ریاض خان جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے، چیف الیکشن کمشنر اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا شاہد عمران مارتھ نے نو منتخب عہدیداران کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا،الیکشن بورڈ کے دیگرممبران میں سید عمران حیدر نقوی اور ایڈووکیٹ میر ناصر بلال شامل تھے، اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا شاہد عمران مارتھ کی نومنتخب عہدیداران کو مبارک باد،تفصیلات کے مطابق تحصیل پریس کلب ٹیکسلا کے انتخابات کا مرحلہ مکمل ہوگیا، تحصیل پریس کلب کے ممبران نے متفقہ طور پر ڈاکٹر سید صابر علی کو صدر ، توقیر ریاض خان کو جنرل سیکرٹری ، حاجی محمد سلیم سیکرٹری فنانس ،ملک عثمان عزیزسیکرٹری انفارمیشن، حاجی ملک جاوید اختر اعوان سینئیر نائب صدر،حسن علی طاہر نائب صدر،طاہر فریدون ڈپٹی جنرل سیکرٹری،امجد یوسف زئی چئیرمین آرگنائزنگ کمیٹی،حافظ وسیم چوہدری ممبر،عتیق الرحمان ،راجہ عمران،سیدنوید عباس کو ممبر ایگزیکٹیو باڈی منتخب کرلیا گیا ، الیکشن بورڈ کے ممبران میں اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا شاہد عمران مارتھ، سابق جنرل سیکرٹری ٹیکسلا بار ایسوسی ایشنایڈووکیٹ میر ناصر بلال، اور سید عمران حیدر نقوی شامل تھے، تحصیل پریس کلب ٹیکسلا کے نومنتخب عہدیداران و ممبران سے خطاب کے دوران اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اور ریاست کو چوتھا ستون ہے ، صحافیوں کو چاہئے کہ وہ مثبت صحافت کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کریں ، انکا کہنا تھاکہ تحصیل پریس کلب ٹیکسلا کو انتظامیہ کی جانب سے مکمل تعاون میسر آئے گا،انھوں نے اپنی جانب سے تحصیل پریس کلب ٹیکسلا کے ممبران کو ظہرانہ کی دعوت دی،اس موقع پر عاصم میر،سید محسن نقوی، وسیم شاہ،واجد شاہ،مظہر حسین صادق،رضوان جنجوعہ،شاویز خان،عمران عباس،احمد نعمان،عامر ثاقب ،راجہ برتگین خلجی موجود تھے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker